امریکہ کی فٹبال ٹیم کی عالمی کپ کی تیاری کیلئے ساوٴپاوٴلو برازیل میں اپنے تربیتی مرکزمیں پریکٹس

جمعہ 17 جنوری 2014 14:27

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) امریکہ کی فٹبال ٹیم نے عالمی کپ کی تیاری کیلئے ساوٴپاوٴلو برازیل میں اپنے تربیتی مرکزمیں پریکٹس کی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی فٹبال ٹیم نے ساوٴپاوٴلوبرازیل میں پریکٹس کی۔ پریکٹس ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے امریکی ٹیم کی دوہفتے کی ٹریننگ کاحصہ ہے۔ کوچ یورگن کلنزنے 26 کھلاڑیوں کو برازیل لے کرپہنچے ہیں۔

وہ انہیں مقامی موسم،ماحول اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرناچاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوچ نئے پلیئرز کو دیگرکھلاڑیوں کے ساتھ آشنا بھی کرنا چاہتے ہیں۔عالمی کپ میں ساوٴپاوٴلو کرکٹ کلب امریکی ٹیم کامرکز ہوگا۔ کلنز مین نے کہاکہ یہاں آنے سے ہمیں علم ہوسکے گاکہ عالمی کپ کے دوران کیاسہولیات مہیا ہونگی اور بطور کوچ وہ بھی پلیئرز کی صلاحیتوں سے بہتر طور پر واقف ہوکر یہ فیصلہ کرسکیں گے کہ کن کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کیلئے واپس لاناہے۔ امریکا عالمی کپ مہم کا آغاز سولہ جون کو گھانا کیخلاف میچ سے کریگا۔ کلنزمین نے کہاکہ ہم عالمی کپ کے ہر میچ کے فائنل سمجھ کرکھیلیں گے۔

متعلقہ عنوان :