پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے تیس رکنی اسکواڈ کیاعلان کیلئے آئی سی سی سے مہلت مانگ لی

جمعہ 17 جنوری 2014 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے تیس رکنی اسکواڈ کیاعلان کیلئے آئی سی سی سے مہلت مانگ لی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے مینزاورویمنزٹیموں کے ممکنہ تیس کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوانیکی آخری تاریخ تھی۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے کھلاڑیوں کے نام بھجوانے کیلئے آئی سی سی سے مہلت مانگ لی ہے۔ پی سی بی نے موقف اختیارکیا کہ ذکاء اشرف نے ایک روز قبل چیئرمین کا چارج سنبھالا ہے اسلئے ٹیم کے اعلان میں تاخیرہوسکتی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے ابتدائی تیس کھلاڑیوں کا اعلان ایک دوروزمیں کردیا جائیگا۔