بوہری جماعت کے روحانی پیشوامحمد برہان الدین ممبئی میں انتقال کرگئے

جمعہ 17 جنوری 2014 14:21

بوہری جماعت کے روحانی پیشوامحمد برہان الدین ممبئی میں انتقال کرگئے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) بوہری جماعت کے باون ویں روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین 102 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

بوہری جماعت کے ذرائع کے مطابق محمد برہان الدین ممبئی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے ۔کراچی میں بوہری جماعت کے ارکان کی بڑی تعداد اپنے روحانی پیشوا کے انتقال کی خبر سن کر جماعت خانوں میں تعزیت کے لئے جمع ہوگئے ۔محمد برہان الدین بھارتی صوبے گجرات کے علاقے سورت میں پیدا ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :