حکومت نے 2کروڑ روپے کی مالی گرانٹ جاری نہ کی تو پاکستان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت نہیں کر پائیگا ،رانا مجاہد

جمعہ 17 جنوری 2014 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپین رانا مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت نے 2کروڑ روپے کی مالی گرانٹ جاری نہ کی تو پاکستان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت نہیں کر پائیگا ،حکومت قومی کھیل کی ترقی کیلئے مالی بجٹ میں 50کروڑ روپے سالانہ مختص کرے ، ایشین گیمز میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کریگی ،فیڈریشن دو اولمپک ایسو سی ایشنز کے جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتی ، ہم حکومت کی پالیسی کے مطابق چلیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مجاہد نے کہاکہ حکومت نے فیڈریشن کو 2کروڑ روپے جاری نہ کئے تو پاکستان ا ذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت نہیں کر پائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن نے ہاکی کی ترقی کیلئے سالانہ 10ڈومیسٹک ٹورنامنٹس منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا پلان بھی وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بھجوا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ روایتی حریف بھارت کیساتھ تین میچوں کی سیریز کے انعقاد کیلئے انڈین ہاکی فیڈریشن نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے تاہم اس سیریز کو انہوں نے بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے ۔

رانا مجاہد نے کہاکہ ہاکی فیڈریشن کا مالی بحران حل کرنے کیلئے حکومت 30کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرے کیونکہ فیڈریشن کے پاس ہاکی کلب آف پاکستان کے علاوہ کو ئی مستقل آمدن کا ذریعہ نہیں جبکہ حکومت اپنے مالی بجٹ میں قومی کھیل کی ترقی کیلئے سالانہ 50کروڑ روپے مختص کرے۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن دو اولمپک ایسو سی ایشنز کے جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتی ، ہم حکومت کی پالیسی کے مطابق چلیں گے

متعلقہ عنوان :