ثانیہ نہوال ملائیشین اوپن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ایونٹ میں دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

جمعہ 17 جنوری 2014 13:32

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) بھارتی بیڈمنٹن سٹار ثانیہ نہوال ملائیشین اوپن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ایونٹ میں دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ دوسرے راؤنڈ میں نہوال کو حریف چینی کھلاڑی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں بھارت کی ثانیہ نہوال کا مقابلہ چین کی زوئی یاؤ سے تھا۔ زوئی یاؤ نے عمدہ کارکردگی کی بدولت نہوال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 21-10 ، 21-19 اور 16-21 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔