انڈونیشیا ،شمالی صوبہ سلاویسی میں سیلاب اور زمینی تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 18ہوگئی

جمعہ 17 جنوری 2014 13:29

جکارتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) انڈونیشیا کے شمالی صوبہ سلاویسی میں سیلاب اور زمینی تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 18ہوگئی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں کے باعث اس صوبے کے چھ اضلاع متاثر ہوئے ہیں انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ نولڈی لیو کے مطابق سیلاب کے باعث 40 ہزار افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

لیو کے مطابق ٹوموہون شہر میں ایک پہاڑی تودہ گرنے کے بعد نامعلوم تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں مقامی میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ سلاویسی میں سیلاب اور زمینی تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 18ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :