مرکزی بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
تازہ ترین : 1
مرکزی بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

مرکزی بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء)مرکزی بینک آج آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا ،اقتصادی ماہرین بنیادی شرح سود مستحکم رہنے کی توقع کر رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔ جیو نیوز کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق 11 میں سے 8 ماہرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ مہنگائی کی شرح کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک اسے 10 فیصد پر برقرار رکھے گا جبکہ 3 ماہرین کا کہنا ہے روپے کی قدر کو سنبھالنے کے لیے ہوسکتا ہے کہ شرح سود میں نصف فیصد اضافہ کردیا جائے۔

گزشتہ 2ماہ کے دوران صنعتی شعبے نے بھی بینکوں سے قرضے کے حصول میں تیزی کردی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک بنیادی شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 17/01/2014 - 12:16:39

اپنی رائے کا اظہار کریں