ذکا اشرف کو دوبارہ عہدہ سنبھالنے پر آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کی مبارکباد

جمعہ 17 جنوری 2014 12:16

ذکا اشرف کو دوبارہ عہدہ سنبھالنے پر آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کی مبارکباد

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف کوکھیل کی بہتری اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف کو دوبارہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ اس سے پاکستان کرکٹ میں استحکام آئے گا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور بہتری کے لئے وہ مل کر کام کریں گے۔ ذکاء اشرف نے ڈیو رچرڈ سن سے آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست کے لئے مہلت دینے کی بھی بات کی۔ پی سی بی نے فہرست جمع کرانے کے لئے تین دن کی مہلت مانگی ہے۔