ایم ایف کے پاس جانے سے بھکاری نہیں بنے،اسحاق ڈار،رواں برس کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ جائینگے، میڈیا سے بات چیت

جمعرات 16 جنوری 2014 21:22

ایم ایف کے پاس جانے سے بھکاری نہیں بنے،اسحاق ڈار،رواں برس کے اختتام ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بھکاری نہیں بنے ہیں،رواں برس کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ جائینگے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے قرضوں کی ری شیڈولنگ یا ڈیفالٹ کرنے کے آپشن ہی موجود تھے اور حکومت نے اپنی مدبرانہ حکمت عملی کے تحت ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایاہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ رواں برس کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 16 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی اور اگر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رہا تو زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح18 ارب ڈالر تک بھی پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ18 کروڑ کی آبادی میں صرف ساڑھے آٹھ فیصد لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں، ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں تاجروں و صنعتکاروں سے تعاون کی امید کرتے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ گردشی قرضوں کی ادائیگی نوٹ چھاپ کر نہیں کی گئی ہے، 503 ارب روپے کے گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے محض 128 ارب روپے کے شارٹ ٹرم بانڈز جاری کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ تھر میں کول مائننگ منصوبے کا افتتاح عنقریب وزیر اعظم نواز شریف کرینگے۔

متعلقہ عنوان :