کوہلو اور جھل مگسی میں بم دھماکوں میں دو افراد جا ں بحق ہوگئے

جمعرات 16 جنوری 2014 21:17

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء)کوہلو اور جھل مگسی میں بم دھماکوں میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار اعلیٰ نسل کے جانور بھی ہلاک ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق کوہلو میں اسکریپ کی دکان پر بم دھماکہ ہوا جس سے دکان ملک ناصر خان ہلاک ہوگیا جھل مگسی کے علاقے میر پور میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے چار جانور ہلاک علاوہ ازیں اوستہ محمد پولیس تھانہ گنداخہ کی حدود میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے راؤت خان نامی شخص ہلاک ہوگیا ان واقعات کی مزید تفتیش پولیس اور لیویز کررہی ہے ۔