پشاور بم دھماکہ قابل مذمت ہے ،مولانا فضل الرحمان، بڑھتی ہوئی دہشت گردی صوبائی حکومت کی ناکامی ظاہر کر تی ہے ،ترجمان جے یو آئی

جمعرات 16 جنوری 2014 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور بم دھماکے کی سخت مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا ،یہ عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پشاور میں دھماکے اور دہشت گردی کی کارروائیاں صوبائی حکومت کی ناکامی کو ظاہر کر تی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد ی کی کارروائیاں بڑھ رہی ہے صوبائی حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس پر قابو پائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام لوگوں کی جان و مال کا تحفظ فراہم کر نا ہے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کرے ۔انہوں نے دھماکے میں معصوم جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان افراد کی ورثا ء کی مالی معاونت کر ے اور زخمی افراد کو بہتر طبی امدا فراہم کرے ۔