پی سی بی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی مینز اور ویمنز ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست کی فراہمی ..
تازہ ترین : 1

پی سی بی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی مینز اور ویمنز ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست کی فراہمی کیلئے دو سے تین روز کا وقت مانگ لیا‘ ذرائع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے تیس رکنی اسکواڈ کے اعلان کیلئے آئی سی سی سے مہلت مانگ لی۔ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے مینزاورویمنزٹیموں کے ممکنہ تیس کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کوبھجوانیکی 16جنوری آخری تاریخ تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست کی فراہمی کیلئے مزید دو سے تین روز کا وقت مانگ لیا ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو درخواست کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے ابھی عہدہ سنبھالا ہے لہٰذا کھلاڑیوں کی فہرست کی فراہمی کے لئے دو سے تین روز کی مہلت دی جائے ۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے قواعد کے مطابق تمام ٹیموں کو 16 جنوری کو 30 رکنی ابتدائی دستے کا اعلان کرنا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی معاملات کیوجہ سے یہ فہرست فراہم نہیں کی جا سکی ۔

وقت اشاعت : 16/01/2014 - 20:39:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں