پختون دنیا کی سب سے زیادہ مہذب قوم ہے، عالمی ایجنڈے کے تحت پرائی جنگ خیبرپختونخوا میں لڑائی جارہی ہے، اسد قیصر،چاہتے ہیں تمام لوگ بندوقیں رکھ کر مسائل کے حل کیلئے ایک میز پر آ جائیں، وزیراعلی کی وزیراعظم سے کوئی ناراضگی نہیں، دورہ سوات بارے معلومات دیر سے فراہم کی گئیں،وزیراعظم پنجاب نہیں ،پورے ملک کی جانب توجہ دیں، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا تقریب سے خطاب
جمعرات 16 جنوری 2014 20:37
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پختون دنیا کی سب سے زیادہ مہذب قوم ہے کیونکہ وہ اپنے مسائل جرگہ کی بنیاد پر حل کرواتے ہیں ، صوبے میں جاری پرائی جنگ عالمی ایجنڈے کے تحت خیبر پختونخوا میں لڑائی جا رہی ہے اسی لئے صوبائی حکومت یہ چاہتی ہے کہ تمام لوگ بندوقیں رکھ کر مسائل کے حل کے لئے ایک میز پر آجائیں، سوات دورہ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم سے کوئی ناراضگی نہیں مگر انہیں اس دورے کے بارے میں دیر سے معلومات فراہم کی گئی اوروزیر اعظم کی خصوصی توجہ صرف پنجاب کی جانب ہے ،انہیں چاہئے کہ وہ پورے ملک کو توجہ دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ پشاور کے انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلیکٹ سٹڈیز کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے عالمی بین الاقوامی قوتوں نے ہماری سرزمین کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے اور آج بھی ہم دوسروں کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں پاکستانی عوام بلخصوص پختون بری طرح پھسے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پختون دنیا کی ان چند قوموں میں ہیں جو مسائل کو جرگے اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی بھر پور حامی ہے اور انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلیکٹ مینجمنٹ کے قیام سے خطے کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے بہترین افرادی قوت پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پختون قوم کو بین الاقوامی ایجنڈا اور عالمی طاقتوں کی سازشوں کا اندازہ ہونا چاہیے ، اسی لئے راہ سے بھٹکے ہوئے مٹی بھر افراد کے ساتھ مذکرات کے ذریعے خطے میں امن لایا جا سکتا ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا اصول ہے کہ جیو اور جینے دو ،اسی لئے حکومت کا یقین ہے مزاکرات ہی اس جنگ سے نکالنے کا واحد ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پختون قوم ایک آزاد قوم ہے اور وہ کسی کی ڈکٹیشن پر زندگی نہیں گزار سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ایجوکیشن سٹی کی اتھارٹی کی منظوری دے دی ہے اور ٹارگٹ یہی ہے کہ اسی سال ایجوکیشن سٹی کی بنیاد رکھے گے جو آئندہ آنے والی نسلوں کے لئیے تبدیلی کا ضامن ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.