وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات ، کراچی سمیت ملک میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی ،وزیر اعظم محمد نوازشریف کا کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار ،دہشت گردوں کو کسی صورت شہر میں دندنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،آپریشن اس وقت تک جاری رکھا جائیگا جب تک بدامنی کا مکمل خاتمہ نہ ہوجائے ،نواز شریف کی گفتگو
جمعرات 16 جنوری 2014 20:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت شہر میں دندنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،آپریشن اس وقت تک جاری رکھا جائیگا جب تک بدامنی کا مکمل خاتمہ نہ ہوجائے۔ جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ملاقات کی ہے جس میں وزیر اعظم کو کراچی آپریشن اور طالبان سے مذاکرات سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم ہاوٴس میں ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ کی جانب سے نواز شریف کو کراچی میں چوہدری اسلم شہید پر حملے کے بعد آپریشن کے نئے مرحلے سے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر نواز شریف نے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کو کسی صورت شہر میں دندنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ا?پریشن اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک بدامنی کا مکمل خاتمہ نہ ہوجائے، ملاقات میں کراچی سمیت دیگر شہروں میں پولیس فورسز کی صلاحیتوں میں اضافہ اور اسے جدید آلات فراہم کرنے سے متعلق بھی اہم فیصلے کئے گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.