کراچی، ملازم تشدد کیس ،ڈاکٹر منیل کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

جمعرات 16 جنوری 2014 20:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) کراچی میں کمسن گھریلو ملازم پر تشدد اور چھٹی منزل سے گرانے کے کیس میں ڈاکٹر منیل کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کلفٹن بوٹ بیسن میں کمسن ملازم کو چھٹی منزل سے دھکا دینے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر منیل کو وقار احمد سومرو کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے میڈیکل رپورٹ اور بچے کا بیان پیش کیا جس پر عدالت نے ملزم کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب زخمی بچے کے والدین اور ملزم کے درمیان صلح کیلئے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی سرگرم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کم سن ہریش کے والدین صلح کیلئے راضی بھی ہوگئے ہیں۔ہریش کے والد کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی کارروائی کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :