چوہدری اسلم خودکش حملہ، بمبار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار، ڈی این اے کیلئے سیمپل حاصل

جمعرات 16 جنوری 2014 19:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری ۔2014ء) چوہدری اسلم حملہ پر حملہ کرنیوالے خودکش بمبار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی، ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرلئے گئے، ملزم کے 2 ہاتھ، سیدھا پاوٴں اور سر کے حصے اسپتال لائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ایم ایل او جناح اسپتال کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر ہونے والے دھماکے میں مرنے والے چوتھے شخص کی تصدیق ہوگئی ہے، مرنے والا شخص مبینہ طور پر حملہ آور تھاایم ایل او کے مطابق خودکش حملہ آور کے 2 ہاتھ، سیدھا پاوٴں اور سر کے حصے لائے گئے تھے، حملہ آور کی عمر اور جنس کے تعین کیلئے ڈی این اے کے سیمپل لئے گئے ہیں۔میڈیکو لیگل ڈیپارٹمنٹ نے تفتیشی حکام کو حملہ آور کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی ہے۔