کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی پشاور بم دھماکہ کی مذمت

جمعرات 16 جنوری 2014 19:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پشاور تبلیغی مرکزبم دھماکہ کی مذمت کی ہے، طالبان ترجمان کے مطابق ہم پشاورکے تبلیغی مرکز میں ہونے والے دھماکے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اوراس دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی مغفرت کےلئے دعاگو ہیں ۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ ان کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔اس طرح کی کاروائیوں کے بارے میں یہ بات یقینی ہےکہ یہ اسلام دشمن قوتوں کی کارستانی ہے ،اس سے پہلے بھی کفریہ طاقتیں مختلف مقاصد کے لئے اس طرح کی کاروائیاں کرچکے ہیں۔اللہ تعالیٰ اسلامیانِ پاکستان کی حفاظت فرمائے