پشاور کے تبلیغی مرکز میں نماز مغرب کے دوران دھماکا، 9 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی، زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل

جمعرات 16 جنوری 2014 18:07

پشاور کے تبلیغی مرکز میں نماز مغرب کے دوران دھماکا، 9 افراد جاں بحق، ..

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جنوری۔2014ء) پشاور میں چارسدہ روڈ پر واقع تبلیغی مرکز میں نماز مغرب کے دوران دھماکے میں9افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نمائندہ اُردو پوائنٹ کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب تبلیغی مرکز کی پہلی منزل پر بڑی تعداد لوگ نماز مغرب ادا کی جارہی تھی، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ تبلیغی مرکز کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، زخمیوں کو فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچا یا گیا تاہم جلد ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئیں، ابتدائی طور پر 60 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ نے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ قریبی علاقوں میں خون دینے کیلئے اعلان کئے جا رہے ہیں.واضح رہے کہ تبلیغی مرکز میں شب جمعہ کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتظامات کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :