نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں‘ممتاز حسین جکھرانی

جمعرات 16 جنوری 2014 15:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء)صوبائی وزیر امور نوجوانان اور ٹرانسپورٹ سید ممتاز حسین جھکرانی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔نوجوانوں کے مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے لئے محکمہ یوتھ افیئرز مختلف کورسز‘ ورکشاپ اور یوتھ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی سوچ کو وسعت دینے میں اور اپنی شناخت بنانے کے لئے محکمہ یوتھ افیئرز اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر امور نوجوانان ممتاز جھکرانی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے اور محکمہ یوتھ افیئرز سوشل اور پولیٹیکل طور پر نوجوانوں کو آگاہی دینے کے لئے مختلف پروگرام ترتیب دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ یوتھ افیئرز کے تعاون سے حالیہ منعقدہ ینگ لیڈرز کانفرنس کاکامیاب انعقاد ہوا جس میں350 نوجوان طلبا اور طالبات کی شرکت اس کا ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوان محکمہ کی کاوشوں سے بھرپورفائدہ اٹھارہے ہیں۔صوبائی وزیر امور نوجوانان و ٹرانسپورٹ میر ممتاز حسین جھکرانی نے کہا کہ محکمہ یوتھ فیسٹیول منعقد کررہا ہے جس میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھلانے کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔