ایپل والدین کو سوا تین کروڑ ڈالر ادا کرے گی ، امریکہ میں وفاقی تجارتی کمیشن سے سمجھوتہ طے پا گیا
جمعرات 16 جنوری 2014 15:19
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) امریکہ کے وفاقی تجارتی کمیشن سے طے پانے والے سمجھوتے کے تحت کمپیوٹر اور موبائل فون بنانے والے امریکی کمپنی ایپل اپنے صارفین کو کم از کم تین کروڑ 25 لاکھ ڈالر واپس کرے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ رقم ان ایپلیکیشنز کی مد میں واپس کی جائیگی جنھیں بچوں نے اپنے والدین کی اجازت کے بغیر اپیل سٹور سے خریدا تھا۔
سمجھوتے کے تحت ایپل اپنے بلنگ کے نظام میں بھی تبدیلی کریگا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ کسی بھی صارف سے رقم لینے سے قبل اس کی مرضی معلوم کی جائے۔ایپل نے کہاکہ س نے طویل قانونی جنگ پر سمجھوتہ کرنے کو ترجیح دی ہے۔وفاقی تجارتی کمیشن کی چیئرپرسن ایڈتھ رمیرز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سمجھوتہ ایپل کی غیرمنصفانہ بلنگ سے متاثر ہونے والے صارفین کی فتح ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری دنیا کیلئے ایک اشارہ ہے کہ چاہے وہ موبائل کی دنیا میں کاروبار کریں یا کسی شاپنگ مال میں خریدار کے بنیادی حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.