شانگلہ، ڈاؤٹ پولیس چوکی میں دھماکہ، دو پولیس اہلکار زخمی، رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا

جمعرات 16 جنوری 2014 15:14

بشام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء ) شانگلہ کے تحصیل چکیسر کے علا قے ڈا ووٴٹ میں پو لیس چو کی کے اندر دھما کہ دو پو لیس اہلکار زخمی، دھما کے میں زخمی ہو نیوالے پو لیس اہلکار وں کو رورل ہیلتھ سنٹر تھا کوٹ منتقل کر دیا گیا دھما کے میں پو لیس چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پو لیس چو کی ڈاووٴٹ کے دوپو لیس اہلکار ڈیوٹی دینے والے دیتے ہی پو لیس چوکی میں داخل ہو ئے تو دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پو لیس اہلکار نثار احمد اور خا ن بہادر زخمی ہو گئے ۔

دو نوں زخمیوں کو مقامی لو گوں نے فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر تھا کوٹ منتقل کر دیا ۔ پو لیس کے مطا بق دھماکہ خیز مواد چوکی کے اندر چھپا یا گیاتھا پو لیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر سر چ اپریشن شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :