ڈی ایس پی حاجی خلیل کے ایس پی پرمووٹ ہونے اور ڈی ایس پی حاجی بلال کے ریٹارئٹرڈ ہونے ..
تازہ ترین : 1

ڈی ایس پی حاجی خلیل کے ایس پی پرمووٹ ہونے اور ڈی ایس پی حاجی بلال کے ریٹارئٹرڈ ہونے پر الوداعی تقریب کا اہتمام

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری کی طرف سے ڈی ایس پی حاجی خلیل کے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے اور ڈی ایس پی حاجی بلال کے ریٹارئٹرڈ ہونے کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز چوہدری محمد اظہر گجر،ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن ،ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن اور ڈی ایس پیز سمیت دیگر سینئر ٹریفک افسران نے شرکت کی۔

سی ٹی او سہیل چوہدری اور ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرزچوہدری محمد اظہر گجر نے حاجی خلیل کو ایس پی عہدے کے رینک لگائے ،جبکہ ریٹارئٹرڈڈی ایس پی حاجی بلال کو تعریفی اسناد،تفسیر قرآن پاک اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔تقریب میں افسران نے دونوں افسران کی بے مثال خدمات کو سراہا گیا،اس موقعہ پر سہیل چوہدری نے کہاکہ دونوں افسران سے ہمیشہ ہمیشہ سٹی ٹریفک پولیس کا اثاثہ رہیں گے اور ان کی خدمات کو ہر فورم پر سراہا جاتا رہے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/01/2014 - 15:13:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں