وفاقی کابینہ میں اضافہ، مزید 4 وزراء نے حلف اٹھا لیا
تازہ ترین : 1

وفاقی کابینہ میں اضافہ، مزید 4 وزراء نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) اورفاٹا اراکین بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے ،تین وفاقی وزراء اور ایک وزیرمملکت نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نے تین نئے وفاقی وزراء اور ایک وزیرمملکت سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عباس آفریدی، جے یوآئی (ف )کے اکرم خان درانی، مولانا غفور حیدری اوروزیرمملکت خرم دستگیر خان بھی شامل ہیں۔ اب جے یو آئی ف اورفاٹا اراکین بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے وزیر مملکت کے طورپر حلف اٹھایا ۔

وقت اشاعت : 16/01/2014 - 14:04:45

اپنی رائے کا اظہار کریں