خصوصی عدالت کی تشکیل،ججز ،پراسیکیوٹرکا معاملہ،مشرف کی انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر دی گئیں

جمعرات 16 جنوری 2014 14:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی تشکیل ، ججز اور پراسیکیوٹر کی تقرری کے خلاف مسترد تینوں درخواستوں کے خلاف ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیلیں دائر کر دیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے پرویز مشرف کی تینوں انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کیلئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل دو رکنی خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان پر مشتمل سنگل بنچ نے 23 دسمبر کو پرویز مشرف کے وکلاء انور منصور اور ڈاکٹر خالد رانجھا کے دلائل سننے کے بعد خصوصی عدالت ، ججز اور پراسیکیوٹر کے خلاف تینوں درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔