وزارت قانون وانصاف نے پاکستان کے پہلے الیکٹرانک کرائم ایکٹ مسودے کی منظوری دیدی

جمعرات 16 جنوری 2014 14:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) وزارت قانون وانصاف نے پاکستان کے پہلے الیکٹرانک کرائم ایکٹ مسودے کی منظوری دیدی، سائبرکرائم قانون سازی کے بعد پاکستان میں یوٹیوب کھول دی جائیگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم ایکٹ 2014 میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والے جرائم پر سخت ایکشن لیا جائیگا خواتین کو ایس ایم ایس کے ذریعے ہراساں کرنے پر ایک سال قید اور جرمانہ بھی کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

سائبر کرائم میں ملوث افراد کو اور مسلح افواج کے حساس کاموں میں مداخلت کرنے والوں پر پچاس لاکھ روپے جرمانہ اور چودہ سال تک قید کی سزا دی جائیگی۔مسودے کے مطابق انٹیلی جنسل ایجنسیز کو الیکٹرانک کرائم ایکٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا ، سوشل میڈیا کمپنیز کو بھی سول اور فوجداری کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ وزارت قانون حکام کے مطابق سائبرکرائم قانون سازی کے بعد پاکستان میں یوٹیوب بھی کھول دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :