پشاور ہائی کورٹ نے 413 لاپتہ افراد کے کیس میں وفاق سے مزید لاپتہ افراد کی فہرست طلب کر لی

جمعرات 16 جنوری 2014 14:02

پشاور ہائی کورٹ نے 413 لاپتہ افراد کے کیس میں وفاق سے مزید لاپتہ افراد ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) پشاور ہائی کورٹ نے 413 لاپتہ افراد کے کیس میں وفاق سے مزید لاپتہ افراد کی فہرست طلب کر لی ۔ جمعرات کو لاپتہ افراد کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے نامزد چیف جسٹس میاں فصیح الملک اور جسٹس مسز ارشاد قیصر پر مشتمل بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل سید مزمل خان عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے وفاق کی جانب سے لاپتہ اٹھارہ افراد کی فہرست عدالت میں پیش کردی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ان افراد کو مختلف حراستی مراکز میں منتقل کیا جاچکا ہے عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ نے ان اٹھارہ افراد کو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :