احمد رضا قصوری کی شعلہ بیانی، سوال پوچھنے پرصحافی کو بھارتی ایجنٹ قراردے دیا
جمعرات 16 جنوری 2014 13:35
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری اپنے موکل سے متعلق سوال پوچھنے پر آپے سے باہر ہو گئے اور صحافی کو بھارتی ایجنٹ قرار دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک ڈسے ہوئے زخم خوردہ شخص ہیں اور پرویز مشرف کے خلاف ذاتی انا کی تسکین چاہتے ہیں اس لئے وہ دشمنی کے سارے تقاضے پورے کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل سیکرٹری تو حکومت کا منشی ہے اور خصوصی عدالت کی پشت پناہی وزیراعظم نواز شریف کر رہے ہیں۔احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے، اس کو صدر نے نہیں بلکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تشکیل دیا جو ایک معتصب شخص ہیں اور جن کی پرویزمشرف سے دشمنی سے پوری دنیا بخوبی آگاہ ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ جب ایک معتصب شخص خصوصی عدالت کے لئے درخواست آگے بھیجے گا تو اس پینل میں جو لوگ شامل ہوں گے وہ بھی معتصب ہی ہوں گے۔
پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کے چیف جسٹس فیصل عرب بھی جنرل پرویز مشرف کے خلاف اپنا فیصلہ پہلے ہی دے چکے ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں جب پرویز مشرف کے خلاف الیکشن پٹیشن دائر کی گئی تو جسٹس فیصل عرب بھی اس بنچ کا حصہ تھے جس نے پرویز مشرف کو الیکشن میں حصہ لینے کے لئے نا اہل قراردیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے 3 نومبر کے اقدامات کے تحت حلف بھی نہیں لیا جب کہ خصوصی عدالت کے دوسرے جج جسٹس یاور علی خلیل رمدے کے بہنوئی ہیں اور خلیل رمدے کے پرویز مشرف کے اقدامات بھی سب جانتے ہیں۔احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ سرکاری وکیل کا کام قانونی مسائل میں عدالت کی معاونت کرنا ہوتا ہے لیکن اکرم شیخ پراسیکیوٹر نہیں بلکہ ظالم شخص ہے جو ٹیلی ویژن پر آکر فوجی کمانڈو پرویز مشرف کو غدار کہتا ہے وہ تو وزیراعظم نواز شریف کی خواہشات کی تکمیل کر رہے ہیں۔ایک صحافی کے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے سوال پوچھنے پر احمد رضا قصوری اس صحافی پر برس پڑے اور اسے بکا ہوا بھارتی ایجنٹ قرار دے دیا، انہوں نے کہاکہ تم وہ لوگ ہو جو لفافہ جرنلزم کر رہے ہو ہمیں تمہارے ساتھ بھی مقابلہ کرنا پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.