جامع مسجد بلال بوتھی کھاڑک میرپور میں 21جنوری جلسہ میلاد مصطفےٰ منعقد ہوگا

جمعرات 16 جنوری 2014 13:23

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) جامع مسجد بلال بوتھی کھاڑک میرپور میں 21جنوری بروز منگل بعداز نماز عشاء جلسہ میلاد مصطفےٰ منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

صدارت پیر شبیر حسین شاہ کرینگے اور پنجاب کے ممتاز عالم دین نامور خطیب حضرت علامہ ملازم حسین ڈوگر کا خصوصی خطاب ہوگا ۔غلام فرید صابری لاہور اور دیگر نعت خوان بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کرینگے ۔جلسہ کے منتظمین حاجی راجہ جمشید خان ،چوہدری زرمحفوظ ،راجہ مختار احمد اور چوہدری جیون نے میرپور اور قرب وجوار کے عاشقان مصطفےٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ مطابق پروگرام جلسہ میں شرکت فرمائیں ۔

متعلقہ عنوان :