میرپور میں کل عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس منعقد ہو گی
تازہ ترین : 1

میرپور میں کل عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس منعقد ہو گی

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) آج مورخہ 17جنوری بروز جمعة المبارک بوقت چار بجے نزد ختم نبوت چوک سیکٹر ایف بلاک اے نیو سٹی میرپور میں عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں خصوصی خطاب مولانا مفتی مصباح الرحمن یوسفی خطیب فیصل مسجد اسلام آباد (مرکزی الالفلاح ریڈیو پروگرام) کرینگے کانفرنس کے کنوینئر مولانا معروف قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں بڑی تعداد مین دعوت نامے معززین شہر میں تقسیم کئے گئے ہیں سیرت النبی کانفرنس کی صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور مولانا عتیق الرحمن کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن افراد کو دعوت نامہ نہیں ملا وہ اس خبر کو دعوت سمجھ کر اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔ طارق محمود چغتائی ادریس احمد قریشی، خواجہ ایازا حمد، ظفر جاوید، ماسٹر عظیم، مولانا محمد خالق قریشی، راجہ محمود اور دیگر نے اہلیان علاقہ کو کانفرنس کامیاب کرنے کیلئے ذمہ داریاں سو نپ دی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/01/2014 - 13:23:58

اپنی رائے کا اظہار کریں