میری بحیثیت لارڈ میئر نامزدگی پاکستان اور کشمیر کیلئے اعزاز کی بات ہے ،لارڈ میئر کونسلر شفیق شاہ

جمعرات 16 جنوری 2014 13:22

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) برطانیہ کی بڑی برمنگھم سٹی کونسل کے نامزد لارڈ میئر کونسلر شفیق شاہ نے کہاہے کہ ان کی بحیثیت لارڈ میئر نامزدگی پاکستان اور کشمیر کیلئے اعزاز کی بات ہے ،لیبر پارٹی اور دیگر جماعتوں کے کونسلرز نے بھاری تعداد میں مجھے ووٹ دے کر میری حوصلہ افزائی اور مجھ پر بھرپور اعتماد کااظہار کیاہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیر یورپین فورم برطانیہ ویورپ کے کوآرڈنیٹر برائے جموں وکشمیر چوہدری اشفاق احمد ایڈووکیٹ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نامزد لارڈ میئر برمنگھم سٹی کونسل برطانیہ کونسلر شفیق شاہ نے کہا کہ وہ سب سے کم عمر لارڈ میئر منتخب ہوئے ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کے وہ تمام کونسلرز اور عوام کے اعتماد پر پورا اُتریں برمنگھم کو تمام کمیونٹیز کیلئے مثالی اور یکجہتی کامرکز بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

جہاں تمام بیک گراؤنڈ کے لوگ اپنے اپنے معاشرتی ،ثقافتی اور مذہبی عقائد کے مطابق پرامن طور پر اپنی زندگیاں گزار سکیں ،کونسلر شفیق شاہ نے کہا کہ تارکین وطن نے بالخصوص برمنگھم کی ترقی میں انتہائی اہم رول ادا کیا ہے اُن کی قربانیوں کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کو بہتر سہولیات کی فراہمی اوران کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ برمنگھم کی مقبولیت میں اضافے کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں رہائش رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں جس سے تعلق ،صحت وصفائی اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنے والے اداروں پر بوجھ بڑھ جاتاہے جسے رائے شماری سے حاصل شدہ معلومات کے ذریعے پلاننگ کرکے کسی حد تک کم کیاجاسکتا ہے ۔

نامزد لارڈ میئر کونسلر شفیق شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرامن حل اور اسکو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کیلئے اپنی بساط کے مطابق کوششیں کی جائیں کشمیر کامسئلہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار قیام امن کیلئے فوری حل ہونا انتہائی ضروری ہے برمنگھم سٹی کونسل کے پلیٹ فارم سے اس مسئلہ کے حل کیلئے اپنی توانائیاں اور تمام صلاحتیں بروئے کا رلائیں گے کشمیر یورپین فورم کے کوآڈینٹر برائے برطانیہ ویورپ چوہدری اشفاق احمد ایڈووکیٹ نے کونسلر شفیق شاہ کوبھاری اکثریت سے برمنگھم سٹی کونسل کا کم عمر ترین اور دوسرا ایشیائی لارڈ میئر منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا کونسلر شفیق شاہ نے نیک اورتہنیتی جذبات پر چوہدری اشفاق احمد ایڈووکیٹ کا شکریہ اد اکرتے ہوئے انہیں رواں سال جون میں اپنی لارڈ میئر کی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی ۔

متعلقہ عنوان :