نائیجریا ، کار بم دھماکے میں 30افراد ہلاک ، متعدد زخمی
تازہ ترین : 1

نائیجریا ، کار بم دھماکے میں 30افراد ہلاک ، متعدد زخمی

ابوجا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء)نائجیریا کے شہر میں کار بم دھماکے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے غیرملکی میڈیا کے مطابق کار بم دھماکہ نائجیریا کے شہر مندوگوری میں ہوا جس کے نتیجے میں 30افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے نائجیرین پولیس کے مطابق بم دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم اسلامی جماعت بوکو حرام ماضی میں اس شہر میں حملے کرتی رہی ہے۔ اور اب بھی شبہ ہے کہ یہ حملہ اس کی ہی کارروائی ہے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

وقت اشاعت : 16/01/2014 - 13:20:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں