ملکی قوانین کے تحت غیرملکی اپنی جان و مال کے خدشے پیش نظر سیاسی پناہ کی درخواست دائر کرسکتے ہیں ، وزیر خارجہ ماریہ انجیلا

جمعرات 16 جنوری 2014 13:18

بگوٹا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) کولمبیا کی وزیرخارجہ ماریہ انجیلا نے کہا ہے کہ ملکی قوانین کے تحت غیرملکی اپنی جان و مال کے خدشے پیش نظر سیاسی پناہ کی درخواست دائر کرسکتے ہیں تاہم سیاسی پناہ حقائق وشواہد کی جانچ پڑتال کے بعد ہی فراہم کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

کولمبیا کے شہر بگوٹا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماریہ انجیلا نے کہاکہ کیوبن باشندوں کو سترہ جنوری سے قبل ملک بدر نہیں کیا جاسکتا کیونکہ انہوں نے سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے، جن کی درخواست پر فیصلہ جمعہ تک متوقع ہے۔

انہوں نے کہاکہ گر ان کی درخواست منظور کرلی جاتی ہے تو وہ کولمبیا میں عام شہری کی طرح آزادانہ نقل و حرکت کرسکتے ہیں تاہم اگر ان کی درخواست رد ہوجاتی ہے تو انہیں ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ کیوبن باشندوں کو ایکواڈور نے نجی ائیرلائن کے ٹینڈر کی مطلوبہ بولی وقت پر نہ بھرنے سے ملک بدر کردیا تھا، جو یکم جنوری سے بگوٹا ائیرپورٹ پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :