بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا نے 20جنوری کو حکومت کیخلاف ریلی نکالنے کا ..
تازہ ترین : 1

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا نے 20جنوری کو حکومت کیخلاف ریلی نکالنے کا اعلان کردیا

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء)بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا نے کہا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے بننے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی، اٹھارہ جماعتی اپوزیشن اتحاد 20جنوری کو حکومت کے خلاف ریلی نکالے گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی ووٹ سے نہیں دھونس سے وجود میں آئی ہے، حکومت نے عوام سے انکا جمہوری حق چھینا ہے ،غیر قانونی حکومت کا زیادہ عرصہ ایوان میں رہنا ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/01/2014 - 13:18:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں