قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اتوار کو قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے

جمعرات 16 جنوری 2014 13:14

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) آل راونڈر شاہد خان آفریدی اتوار کو اپنے ڈپارٹمنٹ حبیب بینک کی جانب سے ایک روزہ ٹورنامنٹ کے میچ میں زرعی ترقیاتی بینک کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے کراچی میں ایک ہفتے آرام اور بہن کی شادی میں شرکت کے بعد اب بورڈ کے کوچز کے ساتھ ٹریننگ شروع کردی ہے۔میں ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے چکاہوں اس لئے ون ڈے میچ کھیل کر پریکٹس حاصل کروں گا۔

متعلقہ عنوان :