سافٹ بال کنفیڈریشن ایشیاء نے فرسٹ ساؤتھ ویسٹ ایشیاء ویمنز سافٹ بال کپ کی میزبانی پاکستان کو دیدی
جمعرات 16 جنوری 2014 13:12
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) سافٹ بال کنفیڈریشن ایشیاء نے فرسٹ ساؤتھ ویسٹ ایشیاء ویمنز سافٹ بال کپ کی میزبانی پاکستان کو دے دی ہے۔ ایونٹ 10 سے13ستمبرتک کراچی میں ہوگا جس میں پاکستان، بھارت،ایران اور عراق کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔یہ فیصلہ ایس سی اے کی پریزیڈنٹ داتولوبینگ چو صدارت میں کوالالمپور میں ہونے والے تیسرے ایس سی اے ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں ایس سی اے کی سیکرٹری جنرل سیلی سمیت ایشیاء کے 15ممالک کی سافٹ بال فیڈریشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
پاکستانی وفد کے سربراہ آصف عظیم نے ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کی پیشکش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر عراق سافٹ بال فیڈریشن کے صدر علی بلداوی، ایران سافٹ بال ایسوسی ایشن کی نائب صدر منیزے حسینیہ،بھارتی سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر پراوین انوکرنے اپنی ٹیموں کی ایونٹ میں شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی۔
بعدازاں آصف عظیم نے کہاکہ یہ ایونٹ پاکستان میں سافٹ بال کی ترقی اور فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا اور پہلی بار پاکستان سافٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں اپنے ہوم گراؤنڈ اور شائقین کے سامنے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.