وزیراعظم نے پی سی بی کا چیئر مین تعینات کیا تھا ، کبھی بھی کسی اپیپل کا حصہ رہا ہوں نہ ہی کوئی دائر کرونگا ، نجم سیٹھی

جمعرات 16 جنوری 2014 13:12

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم نوازشریف نے پی سی بی کا چیئرمین تعینات کیا تھا، میں کبھی بھی کسی اپیل کا حصہ رہا ہوں اور نہ ہی اب کوئی اپیل دائر کروں گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ میرے پاس اپیل دائرکرنیکا کوئی اختیارہے ہی نہیں، ذکاء اشرف کیس کیخلاف اپیل دائرکرنے کا فیصلہ حکومت پاکستان ہی کریگی۔