پاکستان میں فالکن قسم کے پرندے کا شکار کرتے ہوئے عرب ملک کے شیخ بھارتی سرحد پار کر گئے

جمعرات 16 جنوری 2014 13:05

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا “ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں فالکن قسم کے پرندے کا شکار کرتے ہوئے ایک عرب ملک کے شیخ بھارتی سرحد پار کر گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شیخ ایک گاڑی پر چار سے پانچ لوگوں کے ساتھ ایک پرندے کا شکار کر رہے تھے کہ جے صالمر کے قریب ٹینوٹ سرحد عبور کر گئے جس پر بی ایس ایف کے اہلکاروں نے سرحد عبور کرنے والوں کو چیلنج کیا اور انہیں خبردار کیا۔

بھارتی فورسز نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا اورپاکستانی رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ بلائی اور اس واقعے کے خلاف ایک احتجاجی نوٹ تھمایا۔رپورٹ کے مطابق سرد ممالک سے آنے والا یہ پرندہ اس بار کم تعداد میں پاکستان کی طرف آیا جس سے عرب کے شاہی خاندان کے افراد کو اس کا شکار کھیلنے میں مشکل پیش آئی، پہلی بار حکومت پاکستان نے اس پرندے کے شکار پر پابندی عائد کی ہے تاکہ اس کی تعداد میں اضافہ ہوسکے-

متعلقہ عنوان :