دنیا میں فی کس سب سے زیادہ وسکی پینے والے افراد فرانس میں ہیں ، برطانوی رپورٹ

جمعرات 16 جنوری 2014 13:05

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء) برطانیہ کی مارکیٹ ریسرچ کرنے والی کمپنی یورو مانیٹر کے مطابق دنیا میں فی کس سب سے زیادہ وسکی پینے والے افراد فرانس میں ہیں ، متحدہ عرب امارات اس فہرست میں پانچویں اور پاکستان 35ویں نمبر پر ہے۔یورو مانیٹر کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ وسکی نوش کرنے والوں کی تعداد بھارت میں ہے تاہم اگر وسکی پینے والوں کی فی کس تعداد دیکھی جائے تو بھارت نویں نمبر پر آتا ہے۔

ریسرچ کمپنی کے مطابق دنیا کی تقریباً 50 فیصد وسکی برصغیر میں پی جاتی ہے کمپنی کے مطابق برِصغیر میں پی جانے والی زیادہ تر وسکی یو بی انڈیا تیار کرتی ہے جو پیداوار کے لحاظ سے وسکی بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے تاہم وسکی پینے والوں کے اعداد و شمار کو فی کس میں دیکھا جائے تو سب سے زیادہ وسکی فرانس، یوروگوئے اور امریکہ میں پی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

یورو مانیٹر کے مطابق فرانس میں فی شخص سالانہ 2.15 لیٹر وسکی پیتا ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے اس کے بعد یوروگوئے میں 1.77 لیٹر، تیسرے نمبر پر امریکہ میں 1.41 لیٹر وسکی فی کس سالانہ پی جاتی ہے۔

بھارت میں فی کس 1.24 لیٹر وسکی پی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات چھٹے نمبر پر ہے جہاں فی کس 1.27 لیٹر فی کس وسکی پی جاتی ہے جو بھارت کے مقابلے میں زیادہ ہے۔وسکی پی جانے والوں کی فہرست میں پاکستان کا 35واں نمبر ہے یورو مانیٹر کے مطابق پاکستانی 0.04 لیٹر فی کس وسکی پیتے ہیں۔یورو مانیٹر نے کل 37 ممالک کی فہرست دی ہے جہاں پر قابل ڈکر تعداد میں وسکی پی جاتی ہے اس فہرست میں سب سے آخری ملک چین ہے جہاں پر صرف 0.02 لیٹر فی کس وسکی پی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :