کوئٹہ ، مشرقی بائی پاس پر پولیس وین الٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق ، قیدی سمیت تین ..
تازہ ترین : 1

کوئٹہ ، مشرقی بائی پاس پر پولیس وین الٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق ، قیدی سمیت تین اہلکارزخمی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جنوری 2014ء)کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس وین الٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق اور قیدی سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث پولیس وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ،ایک قیدی سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/01/2014 - 13:05:40

اپنی رائے کا اظہار کریں