جے یو آئی کا وفاقی حکومت میں شمولیت کافیصلہ، وزراء کل حلف اٹھائینگے

بدھ 15 جنوری 2014 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری۔2014ء)جمعیت علمائے اسلام (ف)نے مرکزی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 3وفاقی وزرااور ایک وزیرمملکت کل وفاقی کابینہ کا حصہ بنیں گے،ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی وزرا میں عباس آفریدی، خرم دستگیر اور جے یو آئی (ف)کے اکرم درانی شامل ہیں، ذرائع نے کہا کہ جے یو آئی (ف )کے مولانا عبد الغفور حیدری بحیثیت وزیر مملکت کا حلف اٹھائینگے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کی مرکزی قیادت کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے اس حوالے سے مذاکرات جاری تھے تاہم کچھ معاملات پر تعطل کے باعث کوئی فیصلہ نہیں ہو پارہا تھا مگر تمام معاملات طے پانے کے بعد جے یو آئی نے کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔