سندھ، پنجاب بلدیاتی انتخابات: جمع کرائے گئے تمام کاغذات منسوخ

بدھ 15 جنوری 2014 22:22

سندھ، پنجاب بلدیاتی انتخابات: جمع کرائے گئے تمام کاغذات منسوخ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری۔2014ء) سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے تمام کاغذات نامزدگی منسوخ کردیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سارا انتخابی عمل دوبارہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکریٹری شیرافگن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے تمام امیدواروں کے کاغذات منسوخ کردیے گئے ہیں، تاہم فیس واپس نہیں کی جائے گی، بلکہ نئے شیڈول کے بعد دوبارہ کاغذات جمع کرانے والوں کو فیس جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری نے اجلاس کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات فروری میں نہیں البتہ مارچ کے آخری ہفتے میں کرائے جاسکتے ہیں۔ اس پر الیکشن کمیشن نے انہیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ شیرافگن نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا، اسلام آباد اور کنٹونمنٹ علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون سازی ابھی مکمل نہیں ہوئی۔