پاکستان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، کشمیر میں ہماری حکومت عوام کے مینڈیٹ سے آئی ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر،میری کرسی عوام کی امانت ہے اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پی پی پی مضبوط اور بلندیوں کی جانب گامزن ہے،چوہدری عبدالمجید

بدھ 15 جنوری 2014 22:16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پاکستان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، کشمیر میں ہماری حکومت عوام کے مینڈیٹ سے آئی ہے، نوازشریف آزاد کشمیر میں کوئی مداخلت نہیں کر رہے ہیں۔آزاد کشمیر کے صدر محمد یعقوب اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے قاسم آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پاکستان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، کشمیر میں ہماری حکومت عوام کے مینڈیٹ سے آئی ہے، کشمیری شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ ہیں، 20ہزار فٹ کی بلندی پر بھی جئے بھٹو کی صدائیں گونج رہی ہیں، میری کرسی عوام کی امانت ہے اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پی پی پی مضبوط اور بلندیوں کی جانب گامزن ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف آزاد کشمیر میں کوئی مداخلت نہیں کررہے ہیں اور ہم آزادنہ طورپر حکومت چلارہے ہیں، قوموں کی آزادی کی جنگ چند سال نہیں ایک لمبی جنگ لڑنی پڑتی ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا۔