ڈی جی رینجرز کی مشاورت سے سندھ پولیس میں تبادلے کئے جائیں گے، قائم علی شاہ،قائم علی شاہ سے ملاقات میں ڈی جی رینجرز نے کراچی پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا

بدھ 15 جنوری 2014 22:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ڈی جی رینجرز کی مشاورت سے ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی ہاس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے قائم علی شاہ سے ملاقات جس میں انہوں نے کراچی پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا جبکہ صوبے اور بالخصوص کراچی کی امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی کمانڈ ڈی جی رینجرز کے پاس ہے اس لئے کسی بھی پولیس افسر کے تبادلے سے قبل ان سے مشاورت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے اس لئے ان کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے۔