سابق دورحکومت میں کنٹریکٹ اور یومیہ اجرت پر بھرتی کئے گئے لیسکو کے 300ملازمین فارغ ،کارکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹ میں توسیع ہوتی ہے ،دو سیاسی جماعتوں کیوجہ سے ہمیں بیروزگار کر دیا گیا ‘ فارغ ہونیوالے ملازمین کا شکوہ
بدھ 15 جنوری 2014 22:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سابق حکومت کے دور میں کنٹریکٹ اور یومیہ اجرت پر بھرتی کئے گئے 300ملازمین کو مدت پوری ہونے کے بعد ملازمتوں سے فارغ کردیا ، فارغ ہونے والے ملازمین نے کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹ میں توسیع ہوتی ہے تاہم دو سیاسی جماعتوں کیوجہ سے ہمیں بیروزگار کر دیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ سابق حکومت نے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر 500ملازمین کو بھرتی کیا تھا ۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق لیسکو نے مذکورہ ملازمین کی تنخواہوں کے لئے متعلقہ وفاقی وزارت سے فنڈز طلب کئے تاہم انہیں یہ فنڈز دینے سے انکار کر دیا گیا اور ان ملازمین بارے مکمل رپورٹ لی گئی جسکے بعد کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کی معیاد پوری ہونے پر ملازمتوں سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔
بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں300ملازمین کونوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ باقی دو سو ملازمین کو بھی مدت پوری ہونے پر فارغ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کنٹریکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر توسیع ہوتی ہے تاہم یہ دو سیاسی جماعتوں کا معاملہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بیروزگار کر دیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور، مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے لئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا
-
اے این ایف کی انسداد منشیات کارروائیاں ، 60 کلوگرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیض آباد دھرنا لاہور سے شروع ہوا ،تمام ایجنسیوں کی متفقہ رائے تھی لاہور میں روکا تو ہلاکتیں ہونگی‘ رانا ثنا اللہ
-
فیصل آباد، تا جر کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کر د یا گیا، پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ملزما ن کی تلا ش شروع کر دی
-
پاکستان کے تیسرے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں امن وامان کی صورتحال خراب ہو گئی
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.