سینیٹ میں قائدحزب اختلاف کا حکومتی وزرا کی طرف سے سوالات کے غیرتسلی بخش جواب دینے پرشدید احتجاج ،سوالات کے نامکمل جواب دینے ہیں توایوان میں بیٹھنے کی کیاضرورت ہے،اعتزازاحسن، مستقبل میں ایسی صورتال پیش نہیں آئے گی، راجہ ظفرالحق کی یقین دہانی

بدھ 15 جنوری 2014 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) سینیٹ میں قائدحزب اختلاف اعتزاز احسن نے حکومتی وزرا کی طرف سے سوالات کے غیرتسلی بخش جواب دینے پرشدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ اگرسوالات کے نامکمل جواب دینے ہیں تو پھرایوان میں بیٹھنے کی کیاضرورت ہے جبکہ قائدایوان راجہ ظفرالحق نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسی صورتال پیش نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران قائدحزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہاکہ حکومت ایوان کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی وزیراعظم یہاں آتے ہی نہیں ہیں وفاقی وزراء سے ضمنی سوال کیاجاتا ہے تو کہتے ہیں کہ آئندہ کارروائی کے روز بتائیں گے سوالات کے جوابات نامکمل ہوتے ہیں وزراء پڑھ کرنہیں آتے اگرایسا ہی کرنا ہے تو پھر یہاں بیٹھنے کی کیا ضرورت تھی پورے عرصے میں وفاقی وزراء نے صرف ایک ضمنی سوال کاجواب دیا ہے اگر مزید ضمنی سوال کے جوابات درست نہ دیئے توہم ایوان سے واک آؤٹ کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم نے کسی وزیرکی تضحیک نہیں کی اس دوران قائدایوان راجہ ظفرالحق نے کہاکہ قائدحزب اختلاف کے تحفظات سے انکارنہیں کرتا بہتری آرہی ہے اورمستقبل میں مزید بہتری آئے گی اس موقع پرچیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ حکومت ان معاملے کو سنجیدگی سے لے سوالات کے درست جواب نہیں آتے جس کے بعد قائدحزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہاکہ راجہ ظفرالحق نے ذمہ داری لے لی ہے اس لئے واک آؤٹ نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :