ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی ،مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان

بدھ 15 جنوری 2014 21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔

دروش میں دو اور چترال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام میں ایک انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ سردی کی شدت میں اب کمی آرہی ہے تاہم گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ بدستور برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :