میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیدیا

بدھ 15 جنوری 2014 21:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سات رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیدیاذرائع کے مطابق اے ایف آئی سی میں سات رکنی میڈیکل بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹرز نے سابق صدر کی ٹیسٹس رپورٹس پر اطمینان کا اظہار کیا ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے ہسپتال میں چہل قدمی بھی کی،سابق صدر کے ایک ہفتے بعد دوبارہ مزید ٹیسٹس لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے صبح ہسپتال کے چوتھے فلور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تھی تاہم اس پر جلد ہی قابو پالیا گیا تھا۔ واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :