وزیراعظم نے چیئرمین پی آئی اے کیلئے بھیجے گئے 3 نام مسترد کردیئے

بدھ 15 جنوری 2014 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کی طرف سے چیئرمین پی آئی اے کیلئے بھیجے گئے تینوں نام مسترد کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اعلی اختیاراتی کمیشن نے قومی ایئر لائن کے چیئرمین کی تقرری کیلئے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان، منور وقار اور ایک کینیڈین شہری کے نام بھجوائے تھے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف نے تینوں افراد کا انٹرویو کیا اور ایوی ایشن کا تجربہ نہ ہونے کی بنا پر ان کو مسترد کردیا۔اعلی اختیاراتی کمیشن نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان، منور وقار اور ایک کینیڈین شہری کے نام بھجوائے تھے۔

متعلقہ عنوان :