خضدار میں قبائلی رہنماء میر رسول بخش ساسولی کے گھر پر سیکیورٹی اہلکارو ں کاچھاپہ، فائرنگ کے تبادلہ میں مغوی سمیت تین افراد جاں بحق، ایف سی کے لیفٹیننٹ سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے، 8افراد گرفتار، قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد، میر رسول بخش سمیت گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلی خبر

بدھ 15 جنوری 2014 21:01

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) خضدار میں قبائلی رہنماء میر رسول بخش ساسولی کے گھر پر ایف سی اور لیویز فورس کے ڈپٹی کمشنر اور کمانڈنٹ ایف سی کی قیادت میں چھاپہ اور کارروائی فائرنگ کاتبادلہ ایک مغوی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایف سی کے لفٹیننٹ سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے 8افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمدکرلیا لیویز نے میر رسول بخش سمیت گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اسسٹنٹ کمشنر خضدار اور افضل تحصیل دار علی احمد نے تفصیلات بتائیں کہ ڈپٹی کمشنر خضدار وحید شاہ نے ایف سی کمانڈٹ کرنل تنویر کی قیادت میں ایف سی اور لیویز فورسز کی بھاری نفری نے خضدار سے 20کلو میٹر کے فاصلے پر علاقہ زیدی میں قبائلی رہنماء سردار نصراللہ ساسولی کے بھتیجے میر رسول بخش ساسولی کے رہائش اور مہمان خانہ پر چھاپہ مارا جس کے دور ان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے ایک کی شناخت نور محمد ولد محمد بخش باجوئی ساکن باز گیر کھنڈ ہوئی اور جبکہ دو دیگر ہلاک ہونے والوں کی شناخت آخری اطلاعات تک نہیں ہوئی معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت آخری اطلاعات تک نہیں ہوئی معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے نور محمد باجوئی بھی پانچ ماہ سے لاپتہ تھے اور وہ بھی مغوی تھے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایف سی کے لفٹیننٹ نیک حمل حوالدار رحمت خان اور سپاہی رئیس بھی زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ میں داخل کردیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران 8افراد اقبال شفیع محمد عبداللہ محبوب علی امداد علی محمد یوسف عطاء اللہ اور عبدالحمید کو گرفتار کرکے چار عدد کلاشنکوف ایک راکٹ لانچر 7نائن ایم ایم رائفل تین عدد تھری ناٹ تھری رائفل ایک شارٹ گن ایک نائن ایم ایم پسٹل ایک واٹر لیپ واکی ٹاکی سیٹ اور چار سو مختلف قسم کی گولیاں اور شراب برآمد کرلی گئی لیویز انتطامیہ نے میر رسول بخش ساسولی محمد انور اور محبوب علی سمیت گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جن میں گرفتار کئے گئے 8افراد بھی ایف آئی آر میں نامزد ہیں دریں اثناء کارروائی کے دوران متعلقہ گاڑیوں میں نذر آتش کردیا گیا واقعے کے متعلق لیویز مزید تفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :