خیبر پختونخوا حکومت نے فروری میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی ،الیکشن کمیشن کو مارچ کے آخر میں الیکشن کرانے کی درخواست کردی

بدھ 15 جنوری 2014 20:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری ۔2014ء) خیبر پختون خوا حکومت نے فروری میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مارچ کے آخر میں الیکشن کرانے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت فروری میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کراسکتی لہذا صوبائی حکومت کو مارچ کے آخر میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی اجازت دی جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام انتظامات کو مکمل کیا جا سکے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں 28 فروری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔